نصیر آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہمین ہمین داس اجوانی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر و تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے کہا ہے کہ آج 17 نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی بیروزگاری اور نااہل سیکٹیڈ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ عام سنگ میل ثابت ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر مرکزی اکابرین شرکت کریں گے اور پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل ملک میں ناانصافیوں مہنگائی بے روزگاری عوام کے ساتھ معاشی طور پرنا انصافیاں اور محرومی کے خاتمے میں ایم کردار ادا کریں گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جعمیت علماء اسلام بلوچستان کے تمام کارکنان جلسہ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور وہ بھرپور انداز میں جلسہ عام میں شرکت کریں آج حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ معاشی طور پر پریشانی اور مہنگائی غربت افلاس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہیں مزھبی و سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کے شکل میں متحد اور منظم ہیں یقینا ایسے حکمرانوں سے چھٹکارا عوام کی مجبوری بن چکی ہے کیونکہ آج کل لوگ دو وقت کے نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں عوام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جلسے عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ان حکمرانوں کو پتہ چلے ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج عوام ان سے بیزار آ چکے ہیں
اور پی ڈی ایم ہیں جو عوام کی نجات دہندہ سیاسی قوت ہے جو فعال اور متحرک کردار ادا کر رہی ہیں اب نااہل سیکٹیڈ حکومت کے خاتمے کا وقت قریب پہنچا ہے لانگ مارچ سے قبل ہی حکومت گھر چلی جائے گی جمیت علماء اسلام کے سربراہ قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمیت بھرپور انداز میں اس جلسے میں شرکت کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کرے گی کہ جعمیت علماء اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بھی سب سے بڑی عوامی طاقت بھی رکھتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں