سول ہسپتال کوئٹہ میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کیلئے 25کروڑ کے اجرا ءکی منظوری

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کے لیئے 25کروڑ روپے کے اجرا کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایم آر آئی مشین رواں مالی سال کے دوران خرید کر نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیئے تمام وسائل فراہم کیئے جائیں گے دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے سرکلر روڈ کوئٹہ پارکنگ پلازہ 10دسمبر 2021تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ طویل عرصہ سے تعطل کے شکار پارکنگ پلازہ کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائیانہوں نے کہا ہے کہ پارکنگ پلازہ کی تکمیل سے کوئیٹہ شہر کے ٹریفک نظام کی بہتری ممکن ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں مزید پارکنگ پلازہ تعمیر کیئے جائیں گیاور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے مزید اقدامات بھی کیئے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close