آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کے بعد ان کے صاحبزادے بھی ضمانت پر رہا ہوگئے

سکھر(آئی این پی)خورشید شاہ کے بعد ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ بھی ضمانت پر رہا ہوگئے،جیل کے باہر جیالوں کی جانب سے شاندار استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور،جلوس کی صورت میں رہائش گاہ لے جایا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ کو بھی ضمانت پر جیل سے رہائی مل گئی ہے جیل سے باہر آنے پر۔پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے سیکڑوں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ان پر۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ایک جلوس کی صورت میں ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا

ایم۔پی اے فرخ شاہ کے ضمانت پر رہائی کے آرڈرز آج سکھر کی احتساب عدالت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد جاری کیے گئے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کو جیل سے رہا کردیا گیا واضح رہے کہ فرخ شاہ نے بارہ جون 2021 کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری پیش کی تھی وہ پانچ ماہ تین دن جیل میں رہے۔ہیں گذشتہ روز احتساب عدالت نے ان کی ایک لروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوان کے عیوض ضمانت منظور کی تھی تاہم اس دن عدالت کا وقت پورا ہوجانے کی وجہ سے ان کی رہائی کے آرڈرز جاری نہیں ہوسکے تھے تاہم آج ایک کروڑ روپے۔کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد آج ان کی رہائی عمل میں آئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close