موٹروے پران فٹ گاڑیوں کا 18 نومبر سے داخلہ بند، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا اعلامیہ

فیصل آباد (آئی این پی) موٹروے پران فٹ گاڑیوں کا داخلہ 18 نومبر سے بند، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے اعلامیہ جاری تفصیل کے مطا بق 18 نومبر تک گاڑیوں کو بریف کریں گے اس کے بعد ان فٹ گاڑیاں کسی صورت موٹروے استعمال نہیں کر سکیں گی ایس ایس پی موٹروے نے مختلف اڈ و ں اور گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے میٹنگز کا آغاز کر دیا اس کے ساتھ ساتھ سیکٹر بھر کے ٹال پلازہ جات اور سروس ایریاز میں آگاہی پینا فلیکسز آویزاں کر دی گئی ہیں اور بریفنگ سکواڈ بھی ترتیب دے دئیے گئے ہیں

جو گاڑیوں اس بابت بریف کر رہے ہیں 18 نومبر سے کوئی بھی ایسی گاڑی جو ان فٹ ہو گی موٹروے پر دخل نہیں ہو سکے گی اور داخلے کی صورت میں بھاری جرمانے اور گاڑی بند کرنے جیسی سزائیں لاگو کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close