فیصل آباد، میاں بیوی کا 18سالہ نوجوان پر بہیمانہ تشدد سر، بھنویں مونچھیں داڑھی مونڈھ دی

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میاں بیوی کا 18سالہ نوجوان پر بہیما نہ تشدد سر بھویں مونچھیں داڑی مونڈ دی متا ثرہ نوجوان زخمی حالت میں اسپتال منتقل تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز غلام محمد آباد کے علاقہ راجہ چوک میں مبینہ طور پر میاں بیوی 18سالہ نوجوان حارث کو گن پوائنٹ پر اپنے گھر لے گئے اور آہنی راڈ ڈنڈوں سے بہیما نہ تشدد کا نشا نہ بناتے ہوئے نوجوان کی داڑھی مونچھیں بھویں اور سر مونڈ دیا

متاثرہ نوجوان کے لواحقین نے میڈیکو لیگل حاصل کر کے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ میں درخواست دے کر متاثرہ شدید زخمی نوجوان کو اسپتال دا خل کروا دیا تا حال بہیما نہ تشدد کرنے کی وجوحات معلوم نہیں ہو سکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں