رائیونڈ، سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مر حلہ اختتام پذیر

رائیونڈ( آئی ان پی)سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مر حلہ حضرت مولانا ابراحیم دیولہ دامت برکاتہم کی رقت آمیز دعا کے ساتھ ا اختتام پذیر ہوگیا، نماز فجر کے بعد حضرت مولانا خورشید دامت برکاتہم نے رشدو حدایت کے بیان میں فرمایا کہ اللہ نے انسان کر دنیا میں بھیجا اور آخرت کی طرف جانا ہے آخرت کی زندگی کی تیاری کے لیئے دنیا میں ٹھہرایا ہے،

دنیا میں پردیسی کی طرح رہو اگر دنیا کی رنگینیوں میں گم ہوگئے اور آخرت کو بھولنا اللہ تعالی کے احکام کی نافرمانی کا انجام جہنم ہے، ہم نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے دنیا میں آنے کا بنیادی مقصد اللہ کی عبادت ہے، ارشاد نبوی ہے کہ لوگو تم اپنے ایمان کو تازہ کرتے رہو صحابہ نے دریافت کیا ایمان کس طرح تازہ کریں، آپﷺ نے فرمایا لا الہ الاللہ پڑھا کرو، تبلیغی جماعت کا بنیادی مقصد ہر مسلمان کا کلمہ سیدھا اور کلمہ لوگوں کے دلوں پر نقش کرنا ہے،

مولانا احمد لاٹ نے کہا کہ اس اجتماع میں آنے کا مقصد نیت اور اخلاس سے دنیا کی رنگینیوں کی بجائے احکامات باری تعالی کی پابندی اور اور اللہ کے احکام کو دوسروں تک پہنچانا ہے،حضرت مو لانا ابراہیم دامت برکاتہم عالیہ نے لاکھوں اہل ایمان کے ساتھ اجتمائی دعا کے لیئے ہاتھ اٹھائے تو لوگوں کی سسکیاں بندھ گئیں گناہوں کی معافی کا رقت امیز منظر مسلمان کے لیئے سبق آموز تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close