بورے والا، کھاد کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی، 10 ہزار بوری کھاد برآمد کرلی

بورے والا(آئی این پی)اسسٹنٹ کمشنر کی کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی،بی ٹی ایم ملز کے گوداموں پر چھاپہ مار ذخیرہ شدہ 10 ہزار بوری کھاد برآمد کرلی،گودام سیل،مقدمہ درج کرلیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اکرم واہلہ اور پولیس کے ہمراہ بورے والا ٹیکسٹائل ملز کے گوداموں پر اچانک چھاپہ مار کر ایک بڑے گودام میں موجود ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی 10 ہزار ذخیرہ شدہ بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا اور ذخیرہ اندوز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ کے مطابق ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں اور کسانوں کا استحصال کرنے والے کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close