وزیراعلیٰ بلوچستان نے کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال کی تنخواہوں کے چیک دے دیئے

پشین (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یہاں ایک تقریب میں پی ایچ ای کے پراجیکٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو انکی گزشتہ ایک سال کی تنخواہوں کے چیک دیئے واضع رہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی اسمبلی تقریر میں بی ڈی اے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی بند تنخواہیں جاری کرنے کے اعلان کیاتھا جسکی منظوری انہوں نے سمری پر دی تھی۔

دورہ پشین کے موقع پر انہوں نے ضلع پشین کے 78 ملازمین کی بند تنخواہوں کی مد میں 45لاکھ روپے کے چیک دیئے جن سے ان غریب ملازمین کے گھر کے چولھے ایک مرتبہ پھر جلنا شروع ہو جائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان کا واضع موقف ہے کہ کسی کے گھر کا چولہا بجھنے نہیں دینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close