ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکہ، ایک کان کن جاں بحق، 4زخمی ہوگئے

دکی(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکے سے ایک کان کن جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں۔ مائنز ریسکیو انسپکٹر محمد صابر کاکڑ کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ایک کان کن جاں بحق جبکہ چار مزدور زخمی ہوکر کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے۔زخمی مزدوروں میں ساقی جان ولد علی جان،خان محمد ولد بابول، عبدالرازق ولد عبدالخالق اقوام ہوتک ساکنان افغانستان کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران مدد کرنیوالے مزید پانچ مقامی مزدور عبدالواحد،عبدالقہار، دارو خان، عین اللہ اور صمد ولد عبدالرزاق بے ہوش اور زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ کوئلہ کان کے اندر پھنسے ہوئے مزدور شاہ محمد ولد شادوزی سکنہ افغانستان کی لاش 4 گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو کرکے لاش کوئلہ کان سے نکال لی گئی مائنز انسپکٹر کے مطابق کان کہ گہرائی 3500 فٹ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔لاش نکالنے پر سولہ گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close