وینٹیج کار ریلی کراچی سے شروع ہو کر لنڈی کوتل مچنی چیک پوسٹ تک پہنچ گئی

ضلع خیبر(آئی این پی)12واں وینٹیج کار ریلی کراچی سے شروع ہو کر ضلع خیبر لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ تک پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق کراچی سے شروع ہونے والی 12واں وینٹیج کار ریلی جوکہ 40گاڑیوں پر مشتمل تھی ضلع خیبر جمرود باب خیبر سے گزر تی ہوئی لنڈی کوتل مچینی چیک تک پہنچ گئی وینٹیج کار ریلی کے منتظم عاصم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیج

کار ریلی کا بنیادی مقصد پورے دنیا کو پاکستان کا امن کا پیغام دینا ہیں انہوں نے کہا کہ پاک آرمی فرنٹیئر کور سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کی وجہ سے ملک اور علاقے میں امن قائم ہو گیا ہیں اور اب سیاح خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کے سیر و تفریحی مقامات کے لئے بہت شوق سے آتے ہیں اور یہاں کے سیر وسیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس کی زندہ مثال مزکورہ وینٹیج کار ریلی ہیں جوکہ کراچی سے شروع ہوکر ضلع خیبر لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ تک پر امن طریقے سے پہنچ گئی. وینٹیج کار ریلی کے شرکاء میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے لنڈی کوتل مچینی چیک

پوسٹ پر وینٹیج کار ریلی کے شرکاء کو ضلع خیبر کے تاریخی مقامات پر بریفنگ دی گئی. اور بعد میں وینٹیج کار ریلی لنڈیکوتل مچینی چیک پوسٹ سے واپس لنڈی کوتل چھاؤنی خیبر مس گئے جہاں پر ان کو لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد واپس پشاور روانہ ہو جائے گی.کراچی سے لنڈی کوتل مچینی چیک پوسٹ آنے والے وینٹیج کار ریلی کے شرکاء نے بہتر انتظامات پر پاک آرمی ایف سی سیکورٹی فورسز حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close