چکوال‘قصبہ نیلہ واہن میں 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق ، ایک کی جان بچالی گئی

چکوال(آئی این پی)علاقہ ونہار کے قصبہ نیلہ واہن میں تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے نوجوان کو ریسکیو1122نے تشویشناک حالت میں نکال لیا۔لاہور کے چار جوان تفریح کی غرض سے نیلا واہن کی جھیل پرپہنچے جن میں کاشف ولد عاصف لاہور عمر37سال، ذوالفقار ولد سرورعمر50سال، محمد عثمان عمر32سال، محمد بلال عمر20سال نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے

جس میں سے کاشف ولد عاصف کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122نے رورل ہیلتھ سنٹر بوچھال کلاں منتقل کیا جبکہ باقی تینوں کی نعشیں نکال لی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close