میٹرک کے نتائج مسترد کر دیئے گئے، بورڈ کے نتائج کوحقائق پر نہیں بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے گزشتہ روز کالجوں کے دورے کے موقع طلباء وطالبات سے ملاقات کی جس میں میٹرک کے امتحانات میں ہونے والی بدعنوانی اور نتائج میں ردو بدل نقل مافیا کی کرپشن اور حکومتی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈکے امتحانات اور انکے نتائج حقائق پر نہیں بلکہ بدنیتی پر مبنی ہیں جس کا مقصد طلباء طالبات میں احساس کمتری اور ناامیدی کی فضاء کو پروان چڑھانا ہے جبکہ نااہل اور تعلیم میں غیر سنجیدہ بچوں کو تعلیم کے شوقین اور باصلاحیت بچوں پر سبقت دلوانے کی سازش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈ کے نتائج کی بے ضابتگیاں اپنی جگہ اب کالجوں میں داخلوں کیلئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی داخلہ پالیسیاں نہ صر ف طلباء طالبات بلکہ والدین کیلئے بھی دردسر بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک بورڈ میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد کی مناسبت سے کالجوں میں گنجائش نہ ہونے کے سبب ہزاروں بچوں کے مستقبل تاریک ہونے کے خدشات موجود ہیں جنکے حوالے سے حکومتی سطح ْپر اقدامات نہ کئے گئے تو نتائج انتہائی تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اربا ب اختیا رت اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سال 2021میں میٹرک بورڈ سے پاس ہونے والے ڈیڑھ لاکھ طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے انہیں داخلے دئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایڈمیشن پالیسز کو طالباء طالبات کے لئے سہل و آسان بنایا جائے اور بنائی گئی سخت گیر پالیسیوں میں نرمی برتی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close