پشاور(آ ئی این پی)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے شعبہ بازار میں جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پردو افراد کو گرفتار کر تے ہوئے گودام کو سیل کر دیا جبکہ ایک سوزوکی پک اپ میں جعلی موبل آئل کو مارکیٹ میں سپلائی سے قبل سرکاری تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعادل وسیم نے شعبہ بازار میں کارروائی کر تے ہوئے جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پردو افراد کو گرفتار کر تے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔گودام سے 2000 لیٹر جعلی موبل آئل سمیت پیکنگ مٹیریل، سٹیکرز،خالی گیلن اور پیکنگ مشینری کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔ جبکہ ایک سوزوکی پک اپ میں جعلی موبل آئل کو مارکیٹ میں سپلائی سے قبل سرکاری تحویل میں لے لیا۔
گرفتار فراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی موبل آئل کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں جعلی موبل آئل مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں