ایک گھر سے ڈ اکو گن پوائنٹ پر20دنبے لیکر رفو چکر ہو گئے

دکی (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع دکی کے تلاو کے علاقے میں ایک گھر سے ڈ اکو گن پوائنٹ پر20دنبے لیکر رفو چکر ہو گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے تلاو میں واقع ایک گھر میں 6 مسلح ڈاکوداخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 20 دنبے اپنے ہما راہ لے گئے خاتون خانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ بھی کی جس سے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بھی میرے گھر سے تیس دنبے چور چوری کرکے لے گئے ہیں لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close