ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کی عبوری ضمانت بلوچستان ہائیکورٹ نےمنظورکرلی

کوئٹہ(آئی این پی) ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد کراچی کے ایم این اے جام عبدالکریم نے بلوچستان ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں ناظم جوکھیوقتل کیس میں نامزد ملزم ایم این اے جام عبدالکریم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نعیم اخترافغان نے درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نعیم اخترافغان کی عدالت نے جام عبدالکریم کی پندرہ دن کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ملزم کو کراچی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close