کراچی (آئی این پی) کے ایم سی کی جانب سے 250لیز مکانات کے خالی کرانے کے نوٹس پر مکین سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے ڈھائی سو مکانات کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، جس پر مکین سراپا احتجاج ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ نیو کراچی انڈہ موڑ سے لے کر منگھوپیر تک 250سے زائد مکانات کو خالی کرنے کے نوٹس ملنے پر نصرت بھٹو کالونی قلندریہ چوک کے قریب مکینوں نے اپنے حقوق کیلئے مظاہرہ کیا۔
مشتعل مظاہرین نے کہا کہ ہمارے لیز مکانات کو مسمار کرنے کے لیے انتظامیہ نے نوٹس جاری کیے ہیں، ہمارے مکانات کو مسمار کرکے ہم سے چھت چھینی جارہی ہے جن مکانات میں رہائش پزیر ہیں ان کو مسمار نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں