کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی زیر صدارت جمعرات کے روز کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں تعلیمی سیشن2022 ء کے داخلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چارسالہ بی ایس پروگرام میں داخلے دینے کی منظوری دی گئی جبکہ وہ طلبہ جو کالج سے ایسوسی ایٹ ڈگری مکمل کرنے کے بعدمزید پڑھناچاہتے ہیں،انہیں بی ایس تھرڈایئر(ففتھ سیمسٹر) میں داخلہ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جن کے بنیادی کورسز میں کو ئی کمی بیشی ہوگی، ان کے لئے ڈیفیشنسی کورسز کرنا ناگزیرہوں گے جبکہ کالج سے دوسالہ گریجویشن(بی اے،بی ایس سی اور بی کام) کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی میں بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلہ دیاجائے گا اور مزید دوسال پڑھنے کے بعد انہیں بی ایس کی ڈگری دی جائے گی تاہم بی ایس سال سوئم میں داخلے کی صورت میں انہیں اپنی گریجویشن کی ڈگری سے دستبردار ہونا پڑے گا۔اجلاس میں امسال سے بی ایس پولٹری اور بی ایس جینیات میں داخلے دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں شعبہ جاتی سطح پر اکیڈیمیاء اور انڈسٹریز ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جس میں پانچ فیکلٹی ممبران اور پانچ ماہرین متعلقہ انڈسزیز سے شامل ہوں گے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں