حکومت کا ٹو بیکو ایکٹ 1958بحال کر نے کا فیصلہ ،شہری حدود میں سگریٹ فرو خت کر نے والوں پر5ہزار روپے سا لا نہ ٹیکس عائد

فیصل آباد(آئی این پی)حکومت نے ٹو بیکو ایکٹ 1958بحال کر نے کا فیصلہ کر لیا بغیرلائسنس سیگریٹ کی فروخت ممنوع شہری حدود میں سیگریٹ فرو خت کر نے والوں پر5ہزار روپے سا لا نہ ٹیکس لگے گا تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ حکومت نے 1958ٹو بیکو ایکٹ کو 2001میں تمبا کومصنوعات پر عا ئد معمولی ایکسا ئز ڈیوٹی ختم کر دی تھی جس پر دوبارہ عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے

5ملازمین والی دکان سے 50ہزار3ملازمین والی دکان سے 30ہزار اور 1ملازم والی دکان سے 20ہزار لائسنس ڈیوٹی لگے گیایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز رضوان شیروانی نے سیگریٹ سمیت دیگر مصنوعات پر نئے ریٹس کے ساتھ لائسنس فیس کے اجرا کے لیے سمری سیکریٹری ایکسا ئز کو بھجوا دی حکومت کے اس اقدام سے سیگریٹ مہنگے ہو نگے اور کم عمر نوجوانوں کی سیگریٹ نوشی میں کمی آئے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں