کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی کے دو طلبہ لاپتہ، بلوچستان یونیورسٹی کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کرنے کا اعلامیہ جاری

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دی گئی ۔ رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی معاملات نئے احکامات ملنے تک معطل رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق 10 نومبر سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کے لیے ہدایت الگ سے جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے دو طلبہ کے لاپتہ ہونے پر طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں