پشاور(آئی این پی)سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پشاور پہنچ گئی۔ پشاور بھر میں 114 ڈیلروں / دکانداروں کے زریعے عوام کو 90 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود صوبائی دارلحکومت پشاور میں سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پہنچ گئی جو کہ 114 ڈیلروں / دکانداروں کے زریعے عوام کو فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے زریعے بتایا کہ70 ٹن سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پشاور پہنچ گئی جو کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ خوراک کے تعاون سے پشاور بھر میں 114 ڈیلروں / دکانداروں کے زریعے عوام کو 90 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ ہے کہ سرکاری چینی کی عوام تک رسائی کے عمل کی سختی سے نگرانی کریں تاکہ عوام کو ریلیف دیتے ہوئے 90 روپے فی کلو فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ سرکاری ڈیلروں کی لسٹ ڈپٹی کمشنر پشاور کے فیس بک پییج پر لوڈ کر دی گئی ہے اور عوام اپنے علاقے میں سرکاری چینی ڈیلرز / دکانداروں کے بارے میں وہاں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اگر لسٹ میں دیے گئے ڈیلرز / دکاندروں میں کوئی بھی 90 روپے کلو سے زائد پر فروخت کرے تو اسکی اطلاع فوری طور پر فون نمبر9211338 یا 9225395 پر دیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق سرکاری چینی کو عوام تک رسائی کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور مصنوعی بحران / گران فروشی کا خاتمہ کیا جا سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں