اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ، انٹرمیڈیٹبارہویں کلاس سائنس پری انجینئرنگ (فریش)، سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان

کراچی(آئی این پی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری انجینئرنگ (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلہ میں ہونے والے امپروومنٹ آف ڈویڑن،بارہ پرچوں (TP)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، اسپیشل چانس اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 24ہزار 376 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 24ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 22ہزار 119امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 91.51فیصد رہا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ ان امتحانات میں 3ہزار 80امیدوار اے ون گریڈ، 2ہزار 123اے گریڈ، 2ہزار 825 بی گریڈ، 4ہزار 36 سی گریڈ،6 ہزار 605 ڈی گریڈ اور 3ہزار 450امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ میرٹ لسٹ کے مطابق یکساں نمبرز حاصل کر کے 2طالب علم پہلے نمبر پر، 4طالب علم دوسرے نمبر پر جبکہ 11طالب علم تیسرے نمبر پررہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میرٹ پر آنے والے 17طالب علموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد جاذب جاوید رول نمبر 400905 اور آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد علی رول نمبر 397913 اے ون گریڈ 1057نمبرز حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے،

اسی طرح بحریہ کالج کارساز کے ذیشان ابرار رول نمبر 406047، سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی فائزہ اشفاق رول نمبر 416461، آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد بلال صدیقی رول نمبر 398165 اور سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی عدینہ شیخ رول نمبر 416452ا ے ون گریڈ 1056نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ 11امیدواراے ون گریڈ 1055نمبرز حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ان میں گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج ملیر کینٹ کے محمد حامد رول نمبر 407642، آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے صہیب خان رول نمبر 397709، صمید انصار احمد رول نمبر 397740، بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی صباحت رول نمبر 415263، ازما شفقت رول نمبر 415098، فاطمہ علی رول نمبر 415317، زینب غفار رول نمبر 415274، شزا اسلام رول نمبر 415272، بحریہ کالج کارساز کے عبدالہادی رول نمبر 406044، میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی ہادیہ ذوالفقار رول نمبر 413872 اور کامکس کالج کے سید ارسلان رول نمبر 403967شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں