ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ، ایم این اے جام عبدالکریم بھی ملزمان میں شامل، مزید3 افراد زیرحراست

کراچی(آئی این پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پر جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ناظم جوکھیوقتل کیس کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ سے ملاقات میں جے آئی ٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ناظم جوکھیوقتل کیس کو دبانے اوت ورثا پر شدید دباؤ ہے، دونوں یم پی ایز شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

گورنرسندھ نے وزیراعظم سے گزارش کی واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے جیآئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی کی تحقیقات سے اصل حقائق سامنے آئیں گے، شفاف تحقیقات سے ورثا کا قانون پراعتماد بھی بحال ہوگا۔وزیراعظم کی ہدایت پر جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور کیس میں اغواکی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گرفتار جام اویس سمیت 3 ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں اور واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور کیس میں اغواکی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیوقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، تحقیقاتی ٹیم نے مزید 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رزاق،معراج اورجمال واحد کو حراست میں لیا گیا اور تینوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ناظم جوکھیو قتل سے متعلق تینوں افراد سے تفتیش کی جائے گی اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں 3افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈی وی آر برآمد کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے کیس میں اغواکی دفعہ 365 اور ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جام کریم سمیت 15 سے زائدملزمان تاحال مفرورہیں۔گرفتار جام اویس سمیت 3 ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں اور واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں