کوئٹہ‘منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا

کوئٹہ (آئی این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IVکوئٹہ سید محمد ہارون آغا نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم وزیر محمد کی گاڑی سے تھانہ پشتون آباد کی حدود میں 34کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی تھی جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا،

گزشتہ روز عدالت کے جج نے مذکورہ مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وزیر محمد کو چرس برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 2ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں