کن شہروں میں عوام کو سرکاری چینی کی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فراہمی شروع کر دی گئی ؟

پشاور(آ ئی این پی)بنوں میں عوام کو 25 خصوصی سیل پوائنٹس پر صوبائی حکومت کی فراہم کردہ سرکاری چینی کی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ سیل پوائنٹس مختلف مقامات پر قائم کئے ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کے واٹس ایپ کمپلینٹ نمبر 0304-0030032 یا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں کے ٹیلیفون نمبر09289270043 پر رابطہ کریں۔

انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ زیادہ قیمت کی وصولی یا کسی دوسری خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈیلر کا کوٹہ کینسل کیا جائیگا اور اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close