مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی شروع، جرمانے عائد کر دیئے گئے

پشاور(آ ئی این پی) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت سبسڈائزڈچینی کی فراہمی کے حوالے سے پیر کے روز انکے اپنے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی فراہمی اور عام شہریوں تک مارکیٹ سے کم نرخوں پر چینی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متعلقہ ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن اور محکمہ خورا ک کو ہدا یا ت جا ری کیں کہ عوا م کو سبسڈائزڈ ریٹ پرچینی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے اور مصنو عی گرا نفرو شی کو ختم کیا جا ئے۔ بعد ازاں ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن نے کالا پانی بازار کا دورہ کیا اوراشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کورو نا ویکسیینشن سرٹیفیکٹس بھی چیک کیئے۔

سرکاری نرخ پر عملدرآمدیقینی بناتے ہوئے 5 گراں فروشوں پر جرمانے عائد کیئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close