نشے سے روکنے پر نشئی شو ہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بےہوشی کی حالت میں والدین کے گھر کے با ہر پھینک کر چلا گیا

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد نشے سے روکنے پر نشئی شو ہر کا بیوی پر بہیما نہ تشددبےہوشی کی حالت میں والدین کے گھر کے با ہر پھینک دیا تفصیل کے مطا بق غلام محمد آباد کے رہائشی نشہ کے عادی ملزم احمد نے اپنی بیوی پر نشہ سے منع کر نے پر ڈنڈوں سوٹوں سے بہیما نہ تشدد کا نشا نہ بنا یا اور ملزم کے والدین متا ثرہ خاتون کو بےہوشی کی حالت میکے گھر کے باہر پھینک گئے ۔

متاثرہ خاتون کے مطا بق وہ اپنے نشئی شوہر سے خلع لینا چا ہتی تھی ۔وہ اسی بات پر قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔ملزم ایک ہفتہ قبل ہی تریاق منشیات اسپتال سے علاج کروانے کے بعد گھر واپس آیا تھا متا ثرہ خاتون نے میڈ یکل کے لیے درخواست دے دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close