پشاور‘شادیوں کی خوشی میں ہوائی فائر نگ کرنے و الے ملزمان گرفتار کر لیے گئے

پشاور(آ ئی این پی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متھرا اور تھانہ پھندو کی حدود میں شادیوں کی خوشی میں ہوائی فائر نگ کرنے و الے ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 6 عدد پستول اور کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ متھرا کی حدود میں شادی کی خوشی میں کچھ افراد ہوائی فائرنگ کررہے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کاشف اور سبحان کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ مختیار اور نور محمد فرار ہوگئے، کاروائی کے دوران ملزمان چار عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزما ن نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے

اسی طرح دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب خان نے دوران گشت شہید آباد میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان عامر ولد سید گل اور عاطف ولد شہزاد گل کے قبضے سے دو عدد پستول برآمد کرلئے گئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close