جیکب آباد‘ایس ایس پی کے خلاف بیوپاریوں اور اقلیتی برادری کی علامتی بھوک ہڑتال16ویں روز بھی جاری

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں ایس ایس پی کے خلاف شہریوں کی16روز بھی صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال، سخت نعریبازی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایس ایس پی کے خلاف بیوپاریوں اقلیتی برادری اور شہریوں کی جانب سے 16روز بھی صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی،

جس میں انجمن تاجران کے احمد علی بروہی، صرافہ یونین کے صدر جمال الدین لکھن، حاجی یوسف میمن، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، ہندو پنچائت کے سریچند، جے یو آئی کے مولانا عبدالجباررند، الیکٹرک یونین کے حافظ میرمحمد بنگلانی، جے ٹی آئی حماد اللہ انصاری، سندھ ترقی پسندپارٹی کے نظام مستوئی، ایپکاکے صدیق رواہی اور دیگر نے بڑے تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جاری احتجاج کا سندھ حکومت نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا جو قابل افسوس ہے کیا صوبائی حکومت کی ایما پر جیکب آباد کی عوام کو پولیس تنگ کررہی ہے

اقلیتی برادری سمیت بیوپاریوں کو پولیس کی جانب سے حراساں کرکے کس خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جیکب آباد میں قانون کی حکمرانی نہیں رہی پولیس ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہے پولیس کا کام اب شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے تنگ اور حراساں کرنا ہو گیا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ،سندھ ہائی کورٹ جیکب آباد کی اقلیتی برادری اور بیوپاریوں سے ہونے والے ظلم اور ناانصافی کا نوٹس لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close