سیہون کے ہسپتال میں زیر علاج بچے کے جسم میں 2 دل ہونے کا انکشاف

سیہون (آئی این پی) سیہون کے سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیر علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد سے ہے۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے اس کے مختلف ٹیسٹ کیے۔

ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی سہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی کا بتانا ہے کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے، 4 سال کے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور ایک بائیں جانب ہے۔ ڈاکٹر معین الدین کا کہنا ہے کہ میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو دل کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹرعبدالرحمان جمالی کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے، دو دل کے سبب بچے کو مستقبل میں تکلیف ہو سکتی ہے، بچے کوعلاج کے لیے کراچی بھیجیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close