دیرینہ دشمنی ‘ گھر میں گھس کر فائرنگ ، مخالف کی 30سالہ بیٹی قتل کر دی

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) دیرینہ دشمنی کے شاخسانہ پر وانڈہ کریم کے علاقہ میں 3مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے مخالف شخص کی 30سالہ بیٹی کو قتل کردیا، دیگر اہلخانہ بال بال بچ گئے، تھانہ نواب شہید پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وانڈہ کریم درکھان میں قتل مقاتلے کی دیرینہ دشمنی کے شاخسانہ پر ملزمان یوسف ولد حاضی صاحب خان،

محمد جان ولد دین محمد، سیف اللہ ولد حاجی پائندہ خان اقوام کٹہ سکنائے وانڈہ کریم درکھان نے حاجی سعید اللہ ولد جمعہ خان قوم کٹہ خیل کے گھر میں داخل ہوکر کلاشنکوف سے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں حاجی سعیداللہ اور دیگر اہلخانہ محفوظ رہے تاہم حاجی سعید اللہ کی 30سالہ بیٹی ش بی بی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تھانہ نواب شہید پولیس نے مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close