سبی اور گردو نواح میں اسہال دست اور قے کی بیماری پھوٹ پڑی ، شکار ہونے والےسینکڑوں بچے خواتین مرد ہسپتال میں داخل

سبی(آئی این پی)سبی اور گردو نواح میں اسہال دست اور قے کی بیماری اچانک پھوٹ پڑی،سینکڑوں کی تعداد میں بچے خواتین مرد شکار ہوکرسرکاری سول ہسپتال ونجی کلینکوں میں داخل ضلعی انتظامیہ نے طبعی عملے کو ڈیوٹیوں پر موجود رہنے کے احکامات صادر کردئیے،شہر پانی ابال کر استعمال کریں ڈاکٹرز کا مشورہ سبی وگردونواح میں معزصحت پانی کی بھرمار سرکاری نلکوں سے بھی بدبودار پانی کی سپلائی۔

تفصیلات کے مطابق سبی شہر اور گردونوح میں اسہال دست اور قے کی بیماری اچانک بڑھنے کے با عث سرکاری اور پرا ئیویٹ کلینکوں میں سینکڑوں مریض لائے گئے ڈویژ نل سول ہسپتال میں صرف ایک دن 110مریض لائے گئے سبی شہر وگردونواح میں اسہال دست اور قے کی بیماری پھیلنے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ مس ماہ جبین کے ہمراہ سول ہسپتال پہنچ گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالقادر ہارون،ڈاکٹر زیشان بشیر، ڈاکٹر لال مگسی۔ لیڈی ڈاکٹر عشرت زاہد سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ایم ایس سول ہسپتال سبی سے رپورٹ طلب کر لی ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹرسید غلام سرور ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا انھوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ سبی شہر کے علا وہ گردونواح اور لنڈی کھوسہ سے بھی مریضوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال لائی گئی ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ پرائیویٹ کلینکوں میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد اسہال اور دست قے کی باعث آرہی ہے جوکہ باعث تشویش ہے انھوں نے کہا کہ شہر میں گندے پانی پینے کے با عث یہ بیماری پھیل رہی ہے جس کا فوری طور پے نوٹس لیا جائے ڈاکٹر قادر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ شہر میں خوردونوش کی کھلے عام فروخت ہونے والی اشیاء کا بھی فوراََ نوٹس لیا جائے اور پینے کے صاف پانی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے بصورت دیگر اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے

جس پر ڈپٹی کمشنر سبی نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای،میونسپل انتظامیہ، اور دیگر اداروں کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء جس میں پکوڑے،میٹھائی، سموصے،چاٹ فروخت کرنے والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ چیزوں کو ڈھانپ کر رکھیں ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس سول ہسپتال کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں وارڈ میں جانے نہ دیں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں اور آنے والے مریضوں کو فوری طور پر طبعی امداددیں ڈاکٹر قادر ہارون نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ 110مریضوں میں 80مریضوں کو طبعی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے جبکہ کچھ مریض اب تک زیر علاج ہیں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی، اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ مس ثناء ماہ جبین کے ہمراہ پرئیویٹ کلینکوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جا ئزہ لیا انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کیمطابق پانی ابال کر پئیں اور کھانے پینے میں احتیاط رکھیں واضح رہے کہ سبی شہر میں سرکاری نلکوں سے پانی کی سپلائی میں بدبودار پانی آنے کی شکایت بھی ملی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close