قلات‘باپ پارٹی کے بڑے لیڈر کا برادری سمیت پیپلز پارٹی اعلان

قلات (آئی این پی) عبدالمجید نیچاری اپنے برادری سمیت بی اے پی سے مستعفی ہوگئے، آج بروز اتوار 7نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، تفصیلات کیمطابق عبدالمجید نیچاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ قبل ازیں سیاسی حوالے سے میرا تعلق (بی اے پی) یعنی باپ پارٹی سے تھا اور ہم نے نہ صرف میر ضیا لانگو بلکہ میر خالد لانگو کے دور میں بھی اپنے حلقے سے بھر پور ساتھ دیا۔

مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ لوگ قوم پرستی و اقربا پروری سے کام لے رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ سالوں میں ہمارے حلقے میں کوئی انفرادی یا اجتماعی کام نہیں ہوا ہے اسی لیے مجھ سمیت منیراحمد نیچاری، شمس الحق نیچاری، غلام فاروق نیچاری، محمد یحیی نیچاری سمیت اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ احتجاجی طور پر باپ پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

اور 7 نومبر بروز اتوار کو اپنے قبیلے کے سربراہ ملک عبدالعلیم نیچاری و عبدالرشید نیچاری کے ساتھ سابق وزیراعلی نواب ثنااللہ خان زہری کی قیادت میں منعقدہ جلسے میں اپنے شمولیت کا اعلان کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close