وزیراعظم عوام پر رحم کریں، اتحادی جماعت بھی چلا اٹھی، عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے غیر ضروری اخراجات کم کئے جائیں

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عوام پر رحم کریں، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عوام پر رحم کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اس اضافے کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، عالمی مارکیٹ میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں، عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے غیر ضروری اخراجات کم کئے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close