کراچی میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں پیپلز پارٹی کا ایم پی اے گرفتار

کراچی(آئی این پی) کراچی میمن گوٹھ میں نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ملزم پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ایم پی اے جام اویس نے میمن گوٹھ تھانے میں پہنچ کر خود گرفتاری دی۔ کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی غربی نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

دوسری جانب پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی اے جام اویس کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ عدالت نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقدمے میں گرفتار مزید دو ملزمان حیدر اور میر علی بھی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے، ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہاس کے ملازم ہیں، جہاں مبینہ طور پر ناظم جوکھیو کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close