پشاور پولیس کی کارروائی‘ غیر ملکی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی

پشاور(آ ئی این پی)پشاور پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ چغلپورہ میں کامیاب کارروائی کے دوران غیر ملکی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے، برآمد اسلحہ غیر قانونی طریقہ سے درآمد کیا گیا ہے جس کو پنجاب سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ سے ہے، اسلحہ سے متعلق تخریب کاری سمیت دیگر زاویوں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے جبکہ ملوث ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون کو اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ملزمان نے نواحی علاقہ میں واقع گودام میں غیر قانونی اسلحہ چھپایا ہے جس کو کسی بھی وقت پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا ئے گی جس پر ایس ایچ او ہارون جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گودام سے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی جس میں 130 عدد مختلف بور کے رائفل، 22 عدد پستول اور 16 ہزار مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں، کارروائی کے دوران ایک ملزم۔۔۔۔ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

جس کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ چمکنی سے ہے جس سے تخریب کاری میں ملوث ہونے سمیت دیگر زاویوں پر تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close