بلوچستان، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی صوبے بھر میں 802 واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں 802 واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے کی ہدایت کی ہے اور فلٹریشن پلانٹس آپریٹرز کی تنخواہیں 17 ہزار 5 سو مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ملازمین کی تنخواہیں پہلے 9 ہزار تھیں جوکئی ماہ سے بند تھیں وزیراعلی نے ملازمین کی اضافی تنخواہوں کے لئے 120 ملین روپے کی منظوری دی ہے

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف پینے کا پانی مہیا کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جائے ا س حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close