پشاور(آ ئی این پی)امسال مارخور کا ایک پرمٹ1 لاکھ 60ہزار 250 ڈالرز میں فروخت ہوا جبکہ 4 پرمٹس سے کل 5 لاکھ 75 ہزار 500 ڈالرز حاصل کئیں جائینگے.سب سے زیادہ بولی توشی شاشہ ون چترال میں کی گئی سال 2021-22 میں مارخور سے حاصل کی گئی کل آمدنی محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی آمدنی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف کنزرویٹر وائلڈلائف خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر میں مارخور کی بولی کی گئی
جس میں مختلف آؤٹ فٹرز شکار کمپنیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر سب سے زیادہ پرمٹ توشی شاشہ ون میں 1 لاکھ 60ہزار 250 ڈالرز میں فروخت جبکہ توشی شاشہ ٹو چترال میں پرمٹ 1 لاکھ 55 ہزار 100 ڈالرز، گہریت چترال میں 1 لاکھ 25 ہزار اور کیاغ کوہستان میں 1 لاکھ 35 ہزار 150 ڈالرز میں باالترتیب فروخت کی گئی واضح رہے کہ مارخور بڈنگ سالانہ نومبر کے مہینے میں کی جاتی ہے جس میں باقاعدہ بولی کے ذریعے بین الاقوامی شکاریوں پر4 پرمٹس فروخت کئے جاتے ہیں.
دوسری جانب امسال 4 پرمٹس سے کل 5 لاکھ 75 ہزار 500 ڈالرز محکمہ جنگی حیات کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے۔ اس شکار سے حاصل ہونی والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی آبادیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کیا جاتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں