کراچی(آئی این پی) کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جمعرات کوکراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ٹھٹھہ اور بدین، سجاول،چوہڑجمالی،میرپوربٹھورو، جاتی اور دیگر ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8اور گہرائی 17کلومیٹر تھی، زلزلے کامرکز بدین سے 50کلومیٹر دورجنوب مغرب میں تھا، زلزلے کے خوف سے لوگ دکانوں اورگھروں سے باہر نکل آئے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس میں نیو چالی،پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقے شامل تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں