نوکریاں ہی نوکریاں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔جمعرات کوترجمان وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا، اسکولز اور کالجز میں 33ہزار اسامیوں میں بھرتی ہوگی جب کہ دیگر محکمو ں میں بھی بھرتیاں ہوں گی، پہلے مرحلے میں 16ہزار آسامیوں میں بھرتی ہوگی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے افسران تبدیل کردیے جائیں گے،چاہے 25 بار تبادلہ کرنا پڑا،کریں گے،لاہورپولیس کی سطح پر تبدیلیاں کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم سے مسائل کو حل کیا جارہا ہے، مسائل کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جائیگا، معاہدے کو مناسب وقت میں سامنے لائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close