لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل کردیاگیا ، چوہنگ میں موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا نے سے طالبہ جاں بحق

رائے ونڈ(آئی این پی)لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل، مظفر گڑھ کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش چوہنگ کے علاقہ میں گاڑی سے برآمد،چوہنگ میں موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا نے سے طالبہ جاں بحق والدہ زخمی ہسپتال منتقل، لاہور میں ٹیکسی ڈرائیور محمد احمد کی لاش چوہنگ کے علاقہ میں گاڑی سے برآمد ہوئی، اور مقتول کو چار گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جب کہ موبائل فون اور پیسے بھی غائب تھے،

پولیس حکام کے مطابق مقتول محمد احمد کی لاش گاڑی میں موجود تھی جسے دیکھ کر تھانہ چوہنگ کو کسی شہری نے،فون کیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش تحویل میں لیے کر ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی ہے،، پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ محمد احمد مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا چوہنگ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے پہنچا دیا،

رات سواری لیے کر نکلا تو صبح لاش چوہنگبضہ میں لیکر ضروری کاروائی مکمل کر لی،1122ریسکیو ٹیم نے زخمی والدہ کو ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ چوہنگ بلال کا لونی کی رہائشی سیکنڈ ائر کی طالبہ علیشہ موٹرسائیکل پر اپنی والدہ کے ساتھ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی والدہ زخمی ہو گئی۔ ادھر نواحی علاقہ کنگرہ کڑیال میں دوستوں کے پارٹی میں جھگڑا جھگڑے کے دوران ہوائی فائر نگ سے ایک نوجوان جاں بحق، رائیونڈ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ہسپتال کو بھجوادیا اور ضروری کاروائی مکمل کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے نواح موضع کنگرے کڑیال میں گذشتہ روز ایک دوستوں کی پارٹی تھی جس میں چند دوستوں کے مابین تلخ کلامی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں کوٹ لکھپت روڑ جیابگا کا رہائشی 22سالہ انس نامی نوجوان کو فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا،تھانہ سٹی پولیس نے ا طلاع ملنے سے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیئے بھجوادیا اور ضروری کاروائی مکمل کرلی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close