صحافت کےایک روشن اورتاریخ ساز عہد کا خاتمہ ہوا، عثمان بزدارکاسینئر صحافی قدرت اللہ چوہدری کے انتقال پراظہارتعزیت

لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے روز نا مہ پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر،معروف تجزیہ نگار وسینئر صحافی قدرت اللہ چوہدری کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحوم کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قدرت ا للہ چوہدری کے انتقال سے صحافت کےایک روشن اورتاریخ ساز عہد کا خاتمہ ہوا-

قدرت ا للہ چوہدری مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے ذمہ دارانہ صحافت کو پروان چڑھایا- قدرت ا للہ چوہدری مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close