ڈیرہ بگٹی‘پھیلاوغ میں مسلح افراد کی فائرنگ، لیویزاہلکار سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

ڈیرہ بگٹی (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علا قے پھیلاوغ میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے لیویزاہلکار سمیت 2 افراد جا ن کی با زی ہا ر گئے ہیں۔ لیویزذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویزاہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو ڈیرہ بگٹی سے پھیلاوغ کی طرف جارہے تھے،

لیویز زرائع کے مطابق دونوں افراد سابق صوبائی وزیر داخلہ و سنیٹرمیر سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close