خضدار‘ راہزنی کا سلسلہ برقرار، شہری کو تنخواہ اور موبائل سے محروم کردیا گیا

خضدار(آئی این پی) خضدار میں راہزنی کا سلسلہ برقرار،شہری کو ملزمان نے تنخواہ اور موبائل سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے جمعرات کی شام کو خضدار میں ٹان شپ کے ایریا میں پرائیوٹ ملازمت کرنے والے شہری محمد اسماعیل سے اسلحہ کے زور پر ملزمان نے ان کی تنخواہ ہزار وں روپے اور موبائل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

اس طرح کے رہزنی کے واقعات حالیہ دنوں میں کافی زیادہ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز خضدار سنی میں ڈکیتی پر ایک کمسن بچے کو ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close