خضدار(آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کی جانب سے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف خضدار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مرکزی جامعہ مسجد خضدار سیشروع ہو ئی جس کے شرکا ء نے شہر کے مختلف شاہراہوں کا گشت کیا اور پھر صدیق اکبر چوک پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی احتجاجی جلسے عام سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر مولانا فیض محمد،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری لعل جان بلوچ، ضلعی صدرشفیق الرحمان ساسولی،
نیشنل پارٹی کے عبدالوہاب غلامانی، مولانا عنایت اللہ رودینی، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری اشراف علی مینگل،مولانا محمد اسحاق شاہوانی، وڈیرہ غلام سرور موسیانی،مفتی عبدالقادر شاہوانی، حیدر زمان بلوچ، سفر خان مینگل، شیر احمد قمبرانی، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری خلیل الرحمان گرگناڑی، میر عبالواحد موسیانی، انجمن تاجران کے ضلعی صدر حافظ حمید اللہ مینگل،حافظ جمیل احمد ابرار،مزدور اتحاد کے علی احمد شاہوانی،انجمن تاجران کے سید سمیع اللہ شاہ، عبدالحمید کھیازئی سمیت دیگر نے خطاب کیا
جبکہریلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین پی ایم ایل این خضدار کے صدر میر عبدالواحد زہری انجمن تاجران کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل میر اشرف علی مینگل،مفتی عبدالحکیم شاہوانی،ڈاکٹر محمد بخش مینگل،مولانا عبدالصمد قاسمی سمیت دیگر موجود تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام نہیں بلکہ انسانیت کا دشمن ہے عمران حکومت اپنے دور حکمرانی کے دوران انسانیت دشمن اقدامات کرکے لوگوں کو نہ صرف نا شبینہ کا محتاج بنادیا ہے بلکہ خودکشی پر مجبور کردیا ہے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے مہنگائی کے ستر سالہ سابق ریکارڈ توڑ دیئے بے رحمانہ مہنگائی نے عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے
عوام دوستی کا نعرہ لگانے والے حکمران نے بدترین مہنگائی کرکے غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کہا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کریں گے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے بے گھر لوگوں کو روزگار دینگے لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کے اوپر گراں فروشی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب عمران حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں