لسبیلہ‘ بغیر لائسنس پر پرندوں کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اوتھل(آئی این پی) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ ضلع لسبیلہ میں بغیر لائسنس پر پرندوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات لسبیلہ بھر میں بغیر لائسن کے پرندوں کی خرید فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لائسن نہ رکھنے والے ہوٹل مالکان، دکاندار حضرات بغیر لائسنس کے پرندے نہیں رکھ سکتے ہیں،

وائلڈ لائف ایکٹ 2014 کے مطابق چکور، تیتراور مورسمیت اور دیگر اقسام کے پرندوں کی خرید و فروخت قانوناََ جرم ہے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات لسبیلہ نے غیر قانونی شکار، پرندوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close