حافظ آباد‘ ٹاہلی گورایہ میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دولہا جاں بحق

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد کے نواحی قصبہ ٹاہلی گورایہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خوبرو نوجوان کو قتل کردیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی ولد احمد علی گورایہ جس کی چند ہفتے بعد شادی تھی اور گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں وہ گھر سے باہر گیا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور نعش عیدگاہ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close