اٹک پولیس ، انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے 9 افسروں کو رینک لگا دئیے گئے، کون کون شامل ہے؟

حسن ابدال( آئی این پی)اٹک پولیس کے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے 9افسران کو انسپکٹر کے رینک لگا دئیے گئے۔ ڈی پی او اٹک اور ایس پی انوسٹیگیشن اٹک نے ترقی پانے والوں کو رینک لگائے۔تمام پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ڈی پی اواٹکرانا شعیب محمود۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود اور ایس پی انوسٹیگیشن اٹک آصف مسعود نے اٹک پولیس کے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے9سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے رینگ لگا دئیے ،

ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹر جہانزیب خان، سب انسپکٹر محمد طفیل، سب انسپکٹر نعیم خان، اسب انسپکٹر ذوالفقار خان، سب انسپکٹر سہیل انجم، سب انسپکٹر سہیل محمد خان، سب انسپکٹر قلب عباس، سب انسپکٹر آصف جاویداور سب انسپکٹر ممتاز خان شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام افسران دل عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیںترقی کے ساتھ آپ کی ذمہ داریاں مذید بڑھ گئی ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللہ رب العزت کی رضااور خوشنودی کو اپنا مقصدِ حیات بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close