رائیونڈ، سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا،کون کون سی فورس شامل؟ کس کے ذمے کیا ڈیوٹی ہو گی؟

رائیونڈ( آئی این پی) سالانہ تبلیغی اجتماع کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا رائیونڈ اجتماع گاہ دورہ، ی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اجتماع گاہ میں سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا،سی سی پی کے ہمراہ ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی اے ایس پی رائیونڈ بھی موجود تھے،سی سی پی لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے اجتماع میں سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی،

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری کے مطابق دو ہزار سے زائد افسر اور جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، اجتماع گاہ کے شرکاء کو 3 درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،سہیل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کر رتے ہوئے مزید کہا کہ 3 ایس پیز، 7 ایس ڈی پی اوز، 30 ایس ایچ اوز اور 228 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات کیے گئے ہیں،، سیکیورٹی انتظامات فول پروف ہوں گے،انہوں نے کہاکہ ایلیٹ فورس کی 6 اور موبائل اسکواڈز کی 5 ٹیمیں پیٹرولنگ پر مامور ہوں گی جبکہ ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو کی بھی چھ چھ ٹیمیں رائیونڈ اجتماع کو کور کریں گی ،اجتماع کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر شخص کی بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close