کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث خاتون گرفتارکر لی گئی

کراچی (آئی این پی)کراچی میں کچھ روز قبل قتل ہونے والے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اورنگی ٹاؤن میں 25 اکتوبر کو قتل ہونے والے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام کے کیس میں پولیس نے خاتون ملزمہ عروسہ تسلیم کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ عروسہ، مصباح الاسلام قتل کیس میں پہلے سے گرفتار ملزم عمیر نہاد احمد خان عرف میجر عمیر کی بیوی ہے۔

خیال رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کے چہرے پر دو گولیاں ماری گئی تھیں، بعد ازاں مقتول کی شناخت ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی مصباح الاسلام کے نام سے ہوئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close