دیوالی کا تہوار، دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، کاروباری مراکز میں اقلیتی برادری کا رش بڑھ گیا

سکھر( آئی این پی)سکھر میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منانے کی تیاریاں عروج پر،کاروباری مراکز میں اقلیتی برادری کا رش بڑھ گیا، مندروں میں خصوصی پوچا پاٹ کے انتظامات، یہ تہوار رام چندر کے چودہ سال بنواس کاٹنے کی خوشی میں منا تے ہیں،اقلیتی برادری کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری اپنا دیوالی کا تہورا پورے جوش و خروش کے ساتھ منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہے

دیوالی تہوار کے موقع پر اقلیتی برادری کی جانب سے خریداری عروج پر ہے اور شہر کے مختلف شاپنگ سینٹروں،مارکیٹوں میں اقلیتی برادری اپنے اہلخانہ کیساتھ خریداری میں مصروف عمل دیکھائی دے رہی ہے اقلیتی برادری کی جانب سے دیوالی تہوار کے موقع پر مندروں میں بھی خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا جارہا ہیتہوار کے حوالے سے اقلیتی برادری کا کہنا ہے یہ تہوار رام چندر کے چودہ سال بنواس کاٹنے کی خوشی میں منا تے ہیں یہ تہوارتین دن تک جا ری رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close